Sep 03, 2017 06:37 pm
views : 676
Location : Different Places
LAHORE- LWMC Work In City
لاہور، عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر میں صفائی کا سلسلہ جاری
لاہور میں قربانی کے بعد آلائشیں اٹھانے کے لئے واضح اقدامات کئے گئے ہیں
اس سلسلے میں لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے عید الاضحیٰ پر صفائی آپریشن کی
نگرانی کے لئے مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جہاں آلائشوں کو اکٹھا کرنے سے
ٹھکانے لگانے تک کے عمل کو مانیٹر کیا جائے گا۔
شاہین کمپلیکس میں جدید مانیٹرنگ کنٹرول روم سے عید الاضحیٰ کے صفائی
آپریشن کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے گا، کنٹرول روم میں سکرینوں کے ذریعے
وہیکل مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، 50 اہلکاروں پر مشتمل مانیٹرنگ سیل سے ایل
ڈبلیو ایم سی کی250 اور کنٹریکٹرز کی 750 گاڑیوں کو مانیٹر کیا جائے گا،
مانیٹرنگ سیل میں تینوں روز شہر سے قربانی کے جانوروں کی آلائشوں کا اکٹھا
کرنے کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا۔
ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی بلال مصطفی سید نے کہا ہے کہ کوڑا اٹھانے کا عمل
اور افسران و ملازمین کی ورکنگ کو ٹریک کیا جائے گا۔ پہلی مرتبہ جدید اور
ہیوی مانیٹرنگ کا میکنزم قائم کیا گیا ہے جبکہ شہری سوشل میڈیا ، واٹس ایپ
نمبر اور کمپلینٹ سیل پر شکایات درج کرا سکتے ہیں۔