پشاور،عید کے دوسرے روز بھی قربانی کا سلسلہ جاری
پشاور میں عید کے دوسرے روز بھی شہریوں کا سنت ابراہیمی ادا کرنے کا سلسلہ
جاری ہے،پہلے دن قصائی شارٹ تھے اور دوسرے دن بھی نہ ہونے کے برابر جبکہ
قصابوں کے ریٹ بھی کم ہو گئے۔
پشاور کے شہریوں نے سنت ابراہیمی ادا کرنے کیلئے قربانی کا آغاز صبح
سویرےہی کر دیاتھا، قصابوں کے نخرے بھی آسمان سے زمین پر آ گرے،جو قصاب
پہلے روز بکرے کے پانچ اور بچھڑے کے دس ہزار مانگ رہے تھے وہ دوسرے روز
بکرا دو ہزار اور بچھڑا پانچ سے سات ہزار میں ذبح کرنے کو تیار ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ پہلے دن مصروفیات کی وجہ سے دوسرے دن قربانی کر لیتے
ہیں اور کچھ قصابوں کی شارٹیج کی وجہ سے بھی دوسرے دن قربانی کر رہے ہیں۔