Sep 03, 2017 07:28 pm
views : 606
Location : Different Places
Quetta- Kids Enjoy On Eid Day
کوئٹہ،عید کےموقع پر بچوں کی تفریح
کوئٹہ میں عید کے دوسرے روز بچوں کی نان اسٹاپ موج مستیاں جاری ہیں،بچوں کی
بڑی تعدادجھولے جھولنے اور تانگوں اور اونٹ کی سواری سے محظوظ ہو رہی ہے۔
قربانی کے بعد بچوں ، بڑوں اور خواتین نے عید کے دوسرے دن کے پروگرام بنا
لئے ہیں، بچیگلی محلوں میں قائم جھولوں کے مزے لے رہے ہیں، بڑے دوستوں کے
ساتھ پارٹیاں اڑائیں گے اور خواتین مہمانوں کے لئے طرح طرح کے پکوان تیار
کررہی ہیں، عید کے دوسرے دن کی پارٹی ابھی چل رہی ہے،دوست یاروں اور رشتے
داروں کی دعوتیں اور میل ملاپ کا سین آن ہے۔
سب بچوں نے جمع عیدی کو ٹھکانے لگانے کا پورا پروگرام بنا رکھا ہے، کچھ
ٹولیاں باغوں کی سیر و تفریح کے لئے پہنچ رہی ہیں جہاں خوب ہلہ، گلہ اور
موج مستی ہوگی، کہیں ہو رہی کشتی کی سواری تو کہیں لئے جا رہے جھولوں کے
مزے اور کہیں ٹھنڈی میٹھی قلفیاں اڑائی جا رہی ہیں۔