Sep 03, 2017 07:44 pm
views : 612
Location : Different Places
Karachi- Eid ul Azha 2nd Day
کراچی،عید کے دوسرے روز قربانی کا سلسلہ جاری
ملک بھر میں ہزاروں فرزندان اسلام عید الاضحیٰ کے دوسرے دن بھی اللہ تبارک و
تعالیٰ کے حضور سنت ابراہیمی علیہ السلام کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی
قربانی کا فریضہ سر انجام دے رہے ہیں جبکہ عید کے دوسرے روز بھی ہزاروں
جانوروں کو سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں قربان کیا جارہا ہے،
اس سلسلے میں کہیں قصائیوں کی خوب آؤ بھگت کی جارہی ہے تو کہیں گھر والوں
نے یہ کام خود ہی سرانجام دینے کے لیے کمر کس رکھی ہے۔
جو لوگ قربانی سے فارغ ہوچکے ہیں وہ گوشت کی تقسیم میں مصروف ہیں جبکہ
خواتین اس گوشت کو محفوظ کرنے یا پھر طرح طرح کے پکوانوں کے ذریعے اپنے
دستر خوان کی شان بڑھا رہی ہیں۔
جن افراد نے گزشتہ روز یہ فریضہ سرانجام دے دیا یاپھر کل اسے نبھانے کا
تہیہ کیا ہوا ہے وہ آج مہمانوں کے استقبال اور اپنے دیگر عزیز و اقارب سے
ملاقاتوں میں مصروف ہیں واضح رہے کہ ملک بھر میں قربانی کا سلسلہ عید کے
تینوں دن جاری رہے گا۔
اس سلسے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک قصائی نے
کہا کہ کل چالیس سے زیادہ جانور زبح کئے تھے جبکہ آج چار ۔پانجچ جانور زبح
کر چکے ہیں جبکہ اللہ کا شکر ہے کہ تمام کام بہت اچھا ہوگیا ہے۔
ایک شہری نے کہا کہ اللہ کا شکر کے کہ تمام انتظامات آسانی سے ہوگئے ہیں اور اللہ کی راہ میں جانور قربان کیا جا رہا ہے۔