لاہور،عید کا بھرپور مزہ لوٹنے کے لئے شہری چڑیا گھر پہنچ گئے
عید کے دوسرے روز ملک بھر میں شہریوں نے پارک ، چڑیا گھر اور تفریحی مقامات
کا رخ کئے رکھا، لوگوں کی بڑی تعداد چھٹی کا مزہ لینے لاہور کے چڑیا گھر
جا پہنچی اور موسم کا لطف اٹھایا، عید کے دوسرے دن شہربھر کے تفریحی مقامات
پر بچوں اور بڑوں کی یلغار رہی جبکہ لاہور کے مختلف پارکوں میں بچوں نے
موج مستی کی۔
چڑیا گھر میں آئے ماما پاپا کی گود میں بچے بھالو ، ہرن ، بارہ سنگھا ،
چیتا دیکھ کر حیران ہوئے، کسی نے بندر کے ساتھ اٹکھیلیاں کیں ، کوئی ببر
شیر دیکھ کر پریشان ہو تو کسی نے سیلفی کا موقع ہاتھ سے جانے نہ دیا۔
اس موقع پر عید کے نئے رنگا رنگ ملبوسات زیب تن کئے بنے سنورے بچے بڑے
اہتمام کے ساتھ چڑیا گھر پہنچے، بچوں نے شیر، ہاتھی،بھالو،بندر،کچھوے،چیتا،
زیبرا ،لومڑی، ریچھ،ہرن، بارہ سنگھے وغیرہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا
اور ان جانوروں کے پنجروں کے ساتھ تصویریں بھی کھچوائیں۔
بچوں کو ہلا گلا کرتے ہوئے ان کے کھلے چہرے دیکھ کر والدین کے چہروں کی
خوشی بھی دیدنی تھی، لڑکوں اور لڑکیوں نے بھی فیس بْک پر اپ لوڈ کرنے کیلئے
خوب پوز دے دے کر تصویریں کھچوائیں،گھر والوں نے چڑیا گھر میں پکنک بھی
منائی اور گھر سے لائے ہوئے پکوانوں سے لطف اندوز ہوئے۔