Sep 03, 2017 08:10 pm
views : 664
Location : Different Places
Peshawar- WSSP Clean Work in City
پشاور،شہری انتطامیہ آلائشیں اٹھانے میں مصروف
پشاور میں عید الضحٰی پر جہاں سب لوگ گوشت خوری کے مزے لے رہے ہیں ،تو وہی
صفائی ستھرائی کے کام کرنے والا ادارہ ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار عید پر
ڈیوٹی میں مگن ہیں اور شہریوں کی جانب سے گلی گلی پھیلائے جانے والے
آلائشوں کو صاف کر کے بیماریوں کو پھیلنے سے روک رہے ہیں۔
عید قرباں پر ڈبلیو ایس ایس پی اہلکاروں نے عوام کی خاطر اپنی چھٹیوں کی ہی
قربانی کر دی عید آتے ہی شہری جہاں ایک جانب گوشت خوری کے مزے لے رہے ہیں
،تو وہیں دوسری جانب پشاور میں صفائی ستھرائی کے کام سرانجام دینے والے
ادارے ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکار عید کے دنوں میں بھی عوام کا خیال رکھتے
ہوئے ڈیوٹی دے رہے ہیں۔
ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نماندے سے گفتگو کرتے وہئے کہا کہ انتظامیہ کے کام سے مطمئن ہوں۔
ڈبلیو ایس ایس پی کے اہلکارنے کہاکہ ہر سال کی طرح اس سال بھی شہریوں کی جانب سے تعاون نہیں کیا جا رہا۔