کراچی،جگہ جگہ پر کچرے کے ڈھیر کے سبب شہر کی اہم تفریح گاہ سفاری پارک کا حسن ماند پڑنے لگا
کراچی شہر کی اہم تفریح گاہ سفاری پارک میں جگہ جگہ پر کچرے کے ڈھیر سےپارک کا حسن ماند پڑنے لگاہے،شہریوں کی لاپرواہی اور انتظامیہ کی نا اہلی نے شہر کے بہترین ایڈوینچر پارک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے
کراچی کا سفاری پارک یوں تو بلدیہ کراچی کی جانب سے شہر یوں کے لئے بہترین
تفریح گاہ ہے خوبصورت جھیل اور اس میں تیرتی بطخیں تفریح کے لئے آنے والوں
کو حسین منظر پیش کرتی ہین،تیس روپے کا ٹکٹ لے کر آنے والوں کو جگہ جگہ
آویزاں بورڈز کے ذریعے پارک کے اصول بتائےگئے ہیں جن میں پارک صاف رکھنا
سر فہرست ہے لیکن شاید کراچی والوں کو کچرا زمین پر پھینکنے میں کچھ زیادہ
ہی لطف آتا ہے۔
تفریح کے لئے آنے والے والے پارک میں لگے ڈسٹ بن کو استعمال کرنے کی زحمت
ہی گوارہ نہیں کرتے اور کچرے کو زمین پر ہی پھینک دیتے ہیں جس سے نہ صرف
پارک کی خابصورتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ یہ کچرا اڑتا ہوا خوبصورت جھیل کے
حسن کو بھی متاثر کر رہا ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے آوارہ کتوں پر قابو
نہ پانے کی وجہ سے وہ بھی پارک میں غلاظت پھیلا رہے ہیں۔
شہریوں کی لا پرواہی اس درجہ پہنچ چکی ہے کہ سفاری پارک کے کچرے کو کچھ
لوگوں نے آمدنی کا ذریعہ بنا لیا ہے۔کچرا چننے والے ایک شخص نے ذرائع ابلاغ
عامہ کے نمائندے گو بتایا کہ وہ روزانہ درجن بھر بوتلیں جمع کرکے اپنا رزق
کماتا ہے۔
شہریوں کی لاپرواہی اور انتظامیہ کی نا اہلی نے شہر کے بہترین ایڈوینچر پارک کو تباہی کے دہانے پر لاکر کھڑا کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ سفاری پارک ایک ایسا تفریحی مقام ہے ‘جسے حکومت نے ایشیا کا سب
سے بڑا چڑیا گھر پارک بنانے کا منصوبہ بنایا تھا ‘تاہم حکومتی غفلت اور
کرپشن کی وجہ سے یہ خواب شرمند تعبیر نہ ہوسکا۔