کراچی،ایم کیو ایم رہنما کامران ٹیسوری نے اپنے ہاتھوں سے اونٹ کو نحر کیا
عید کے تیسرے روز ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما کامران ٹیسوری کے ہاں اونٹ
کی قربانی کی گئی، اس موقع پر اونٹ کو خوب کھلایا پلایا گیا اوراونٹ کی خوب
آؤبھگت کی ۔
اونٹ کی قربانی کامران ٹیسوری کے حلقے منظور کالونی میں کی گئی اس موقع پر
اونٹ کوگلیوں میں خوب گھمایا پھرایا گیا اور علاقے کی سیر بھی کرائی
گئی،بعد ازاں ایم کیو ایم رہنما نے اپنے ہاتھوں سے اونٹ کو نحر کیا، اونٹ
کی قربانی دیکھنے کے لئے علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد پہنچی جبکہ بچے اس موقع
پر خاصے پر جوش دکھائی دیے۔
عید الاضحیٰ پر بچے بوڑھے سبھی کافی پر جوش دکھائی دیتے ہیں جبکہ اونٹ کی
قربانی میں سب بھرپور دلچسپی لیتے ہیں اوراگر قربانی سیاسی شخصیت کے ہاں ہو
تو دلچسپی زیادہ ہی بڑھ جاتی ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسری
نے کہا کہ اپنے ہاتھوں سے اونٹ کو نحر کیا ہے جبکہ آج اتنے لوگوں کا میرے
ساتھ کھڑا ہونا اس بات کا ثبوت ہے کہ میرے حلقے کی عوام میرے ساتھ ہیں یہی
جذبہ ہے کہ عید کے موقع پر عوام کی محبت کا شکر گزار ہوں ،اور عوام نے یہ
چابت کردیا ہے کہ وہ کل بھی میرے ساتھ تھے اور آج بھی میرے ساتھ ہی ہیں۔