Sep 05, 2017 01:07 pm
views : 585
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 63 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،63 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 63پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ 41270 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر251کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 144 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،101کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ6کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔