Sep 05, 2017 02:11 pm
views : 463
Location : Interior Sindh
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed visits Interior Sindh
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید کا اندرون سندھ سکھر اور خیر پور کا دورہ
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے عید کی مناسبت سے اندرون سندھ
سکھر اور خیر پور کا دورہ کیا ۔ڈی جی رینجرز نے تعینات آفیسر ز اور جوانوں
کو عید کی مبار کباد دی اور سکھر ، لاڑکانہ اور کچے کے علاقو ں میں امن
قائم کرنے کے لئے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔
اس موقع پر میجر جنرل محمد سعید نے پا کستان رینجرز(سندھ) کے زیر اہتمام
سندھ رینجرزہسپتال سکھر کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر نئے تعمیر ہونے والے
ڈائیلا سیز یونٹ کا افتتاح کیا ۔