Sep 05, 2017 04:38 pm
views : 618
Location : Different Areas
Peshawar- Eid-ul-Adha, Bar B.Q Party
پشاور، عید الضحی شروع ہوتے ہی پشاوریوں کی گوشت خوری بھی شروع،باربی کیو پارٹی کا اہتمام
عید الضحی شروع ہوتے ہی پشاوریوں کی گوشت خوری بھی شروع ہو گئی، کہیں مٹن
کراہی بن رہی ہے ، تو کہیں تکہ۔ عید کا موقع ہو اور باربی کیو پارٹی نہ ہو
ایسا تو ممکن ہی نہیں ۔
عید کا مزہ دوبالا کرنے کے لئے پشاوریوں نے باربی کیو پارٹی کا بھی اہتمام کیا جس میں چسکہ دار تکوں کو مزے لے لے کے کھایا گیا۔
ملک کے دوسرے شہروں کی طرح پشاور میں بھی عید الضحٰی کے شروع ہو تے ہی
باربی کیو پارٹیوں کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ، کہیں دوستوں نے باربی کیو کا
اہتمام کیا تو کہیں رشتہ داروں نے بھی مل کے موج مستی کی،کہیں تکے بنائے
جا رہے ہیں تو کہیں مٹن کراہی تو کہیں سیکخ کباب کے مزے لوٹے جارہے ہیں
۔مستی کا وقت آئے تو پشاوری بھی کسی سے کم نہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے کہ عید تو ایک بہانا ہوتا ہے دوستوں اور رشتہ داروں کو
قریب لانے کاعید کی خوشیاں دوبالا کرنے کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی
باربی کیو پارٹیوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔