Sep 05, 2017 05:33 pm
views : 490
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 572 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں572 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روزمنگل کو مارکیٹ میں
تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس572 پوائنٹس کے اضافے کے
بعد41779 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغازمثبت زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 250 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،92کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ16 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔