Sep 06, 2017 01:28 pm
views : 488
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 6 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،6 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو مارکیٹ میں
مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس6پوائنٹس کی کمی
کے ساتھ 41772 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ میں
مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر271کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 136 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،118کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔