کراچی،یوم دفاع پاکستان پر مزار قائدپرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب،پاک فضائیہ نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے
یوم دفاع پاکستان پر مزار قائدپرگارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد
کیا گیا،تقریب کے مہمان خصوصی ایئروائس مارشل عمران خالد تھے،اس موقع پر
مہمان خصوصی کو گارڈ آف آنربھی پیش کیا گیااور قومی ترانے کی دھن بجائی
گئیں،ایئروائس مارشل عمران خالدنے مزارقائدپرپھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ
خوانی بھی کی اورمہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کئے ،پاک فضائیہ کے
کیڈٹس نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں ،مزارقائدپرپاک فضائیہ کے کیڈٹس کی
پریڈکواسکوارڈن لیڈرعلی اکبر لیڈکررہے تھے،پریڈ میں حصہ لینے والے102کیڈٹس
میں تین لیڈی کیڈٹس بھی شامل تھیں،اس سے قبل مزارقائد پرپاک بحریہ کے
کیڈٹس گارڈ کے فرائض انجام دے رہے تھے،تقریب میں سکولوں اور کالجز کے طلبہ
اوران کے والدین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر وائس مارشل عمران خالد کا کہنا تھاکہ باون سال پہلے افواج پاکستان نے تاریخ رقم کرتے ہوئے رات
کی تاریکی میں ارض مقدس پاکستان پر حملہ کرنے والے مکاردشمن کو وہ شکست فاش
دی کہ وہ تا قیامت یاد رکھے گااور آج بھی پاک فضائیہ اسی طرح چاق و چوبند
ہے جس طرح پینسٹھ کی جنگ میں تھی اور تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی قوم پر کڑا
وقت آیا پاک فضائیہ اپنی قوم کے ساتھ کھڑی رہی ۔
ائیروائس مارشل عمران خالد نےمزید کہا دشمن نے ارض پاک کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کو تباہ برباد کردیں گے۔