Sep 06, 2017 04:10 pm
views : 548
Location : Khyber Teaching Hospital
Peshawar- 17 Killed by Dengue
پشاور،ڈینگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہوگئی
پشاور میں شہری تاحال ڈینگی کے شکنجے میں پھنسے ہوئے ہیں، ڈینگی سے متاثرہ
افراد کی تعداد 4500 سے زائد ہو گئی ہےجبکہ ڈینگی سے جاں بحق ہونے والوں کی
تعداد بڑھ کر 17 تک پہنچ گئی ہے۔
پشاور شہر ڈینگی وائرس کا گڑھ بن گیا ہے روزانہ کی بنیادپر ڈینگی سے متاثرہ
افراد کی تعداد میں اضافے نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے،پشاور سمیت خیبر
پختونخوا کے مختلف اسپتالوں میں 400 سے زائد افراد زیر علاج ہیں،جبکہ ڈینگی
بخار سے اب تک17 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جس میں پنتالیس سالہ فاطمہ ،
چارسالہ حزیفہ اور تہکال کے رہائشی حبیب الرحمن شامل ہیں۔
دوسری جانب عید پر بھی ڈاکٹروں کی جانب سے ڈیوٹیاں دی گئی،ڈسٹرکٹ
ایڈمنسٹریشن نے ڈینگی سے بچاؤ کے لئے شہر میں جگہ جگہ بینرز بھی لگا دئیے
ہیں۔
ڈینگی رسپانس یونٹ کے مطابق 1656 افراد نے ڈینگی بخار کے لئے ٹیسٹ کروائے جس میں سے 244 افراد میں ڈینگی کی تشخیص ہو ئی ہے۔