Sep 06, 2017 05:08 pm
views : 579
Location : Pakistan Navy Dockyard
Karachi- Pakistan Navy Celebrates Defence Day
کراچی ، پاک بحریہ کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے، ترجمان پاک بحریہ
کراچی میں پاک بحریہ کی جانب سے یومِ دفاعِ پاکستان انتہائی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق یوم دفاع کی تقریبات کا آغاز پاکستان نیوی کی
تمام مساجد میں ملکی سلا متی کے لئے خصوصی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔ پاک بحریہ کے
فیلڈ ہیڈکوارٹرز، یونٹس اور جہازوں پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریبات منعقد
کی گئیں۔پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں شہداء کی یادگاروں پر پھول چڑھائے گئے
اور فاتحہ خوانی کی گئی۔
ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے تمام یونٹس اور جہازوں پر نیول چیف کا خصوصی
پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ یوم دفاع کے سلسلے میں پاک بحریہ کی مرکزی تقریب
کراچی میں سی وِیوکے مقام پر منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں بحری اثاثوں اور
جنگی مہارتوں کا خصوصی مظاہرہ پیش کیا جائے گا۔
پاک بحریہ کی یہ خصوصی تقریب سہ پہر میں شروع ہوگی جس میں عوام الناس بھی شرکت کرسکیں گے۔