Sep 06, 2017 05:14 pm
views : 627
Location : Domestic Place
Lahore- Ex COAS Raheel Sharif Visits Shabbir Sharif Mazar
لاہور،سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی میجر شبیر شریف شہید کے مزار پر حاضری
یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ملک بھر میں تقاریب کا سلسلہ جاری ہے اور شہدا کی یادگاروں پر پھول بھی چڑھائے جا رہے ہیں۔
اس سلسلے میں 1971 میں جام شہادت نوش کرکے نشانِ حیدر پانے والے میجر شبیر
شریف شہید کے مزار پر بھی خصوصی تقریب ہوئی جس میں سابق آرمی چیف جنرل (ر)
راحیل شریف نے خصوصی طور پر شرکت کی، راحیل شریف نے شہید کے مزار پر پھول
چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی ، اس موقع پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے
شہید کو سلامی دی،اس کے علاوہ میجر شبیر شریف شہید کے بیٹے تیمور اور
خاندان کے دیگر افراد نے بھی شہید کی قبر پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
واضح رہے کہ میجر شبیر شریف شہید سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کے
بڑے بھائی تھے،انہوں نے 1971 کی جنگ میں بھارت کے خلاف جنگ میں دشمن کے
چھکے چھڑا دیے اور جام شہادت نوش کیا،جس پر انہیں سب سے بڑے فوجی اعزاز
نشان حیدر سے نوازا گیا،دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرکے نشانِ
حیدر پانے والے شہدا کے مزاروں پر خصوصی تقاریب بھی منعقد کی گئی ہیں جہاں
اعلیٰ سول و فوجی حکام کے علاوہ عام لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہو رہی
ہے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے میجر شبیر
شریف کی ہمشیرہ نے کہا کہ وہ بہت پیار کرنے والے انسان تھے انکا طرز زندگی
ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔