Sep 06, 2017 06:09 pm
views : 600
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 index declines by 389 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 389پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 389پوائنٹس
کی کمی کے بعد41389 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون
میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر358کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 94کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،245کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔