اوتھل،پاکستان کوسٹ گارڈز کے زیر اہتمام یوم دفاع اور یوم شہدا کی تقریبات کا انعقاد
ڈائر یکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈز بر یگیڈ یئر عتیق الرحمن کی ہد ایت پر
پا کستان کوسٹ گارڈز اوتھل(قائد) بٹالین نے یوم دفاع اور یوم شہد ا روایتی
جوش و جذبے سے منانے کا اہتمام کیا ۔
یوم دفاع اور یوم شہدا کی تقریبات کا باضبابطہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا
گیا ،پر چم کشائی کی تقریب میں پاکستان کوسٹ گارڈزکے چاق و چوبند دستے نے
یادگار شہدا ء پر سلامی دی اور پھول چڑ ھائے۔مقامی اسکول کے بچوں نے اس
موقع پر خصوصی ٹیبلوپیش کئے اور تقریری مقابلوں میں بھرپور حصہ لیا جس میں
آج کے دن کی مناسبت کواجاگر کیا گیا ۔پاکستان کوسٹ گارڈز کی جانب سے تقریر ی
مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے بچوں اور شہد ا کے لواحقین میں
خصوصی تحائف بھی تقیسم کئے گئے ۔
اس تقر یب کے مہمان خصوصی وفاقی وزیر جام کمال تھے ۔ان کے علاوہ بلوچستان
اسمبلی کے ایم این اے پر نس احمد علی اور گھنشا م داس نے بھی خصوصی شرکت
فرمائی ، تمام اساتذہ اور شہد ا کے لواحقین نے پا کستان کوسٹ گارڈز کی اس
کاوش اور جذبے کوسراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ۔
پا کستان کوسٹ گارڈز مستقبل میں بھی ملی سر گرمیوں کو اسی جوش و جذبے کے
ساتھ جاری رکھے گی تاکہ اہل علاقہ اور خصوصاً بچوں میں قومی دنوں کے حوالے
سے شعور بیدار ہو اور ہم سب وطن عزیز کی تعمیر و ترقی میں بڑ ھ چڑ ھ کر حصہ
لے سکیں ۔۔