Sep 07, 2017 01:18 pm
views : 717
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi-Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 67 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان،67 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 67 پوائنٹس
کی کمی کے ساتھ 41322 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں مندی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے 93 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،142کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔