پشاور،رہنما پاکستان پیپلز پارٹی خواجہ محمد خان ہوتی کا پریس کانفرنس سے خطاب
پیپلز پارٹی کے رہنماء خواجہ محمد خان ہوتی کہتے ہیں کہ برما کے مسلمانوں
کی نسل کشی پراقوام متحدہ اوراسلامی ممالک کی خاموشی افسوسناک ہے,پاکستانی
حکومت سفارتی سطح پراس مسلئے کواٹھائے۔
پشاور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ پیپلز پارٹی کے رہنماء خواجہ
محمدخان ہوتی نے کہا کہ آج برمامیں وہاں کی فوج کی موجودگی میں بے دردی
کیساتھ قتل عام ہورہاہے لیکن نہ توامریکہ اوراقوام متحدہ کویہ مظالم
نظرآرہے ہیں اور نہ ہی انسانی حقوق کی تنظیمیں اس پرآوازاٹھارہی ہے
جوانتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہاکہ برماسمیت دنیاکے کسی بھی کونے میں
مسلمان ہووہ ہمارے بھائی ہیں اورانکی مدد کرنا ہمارافرض ہے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستانی حکمرانوں کوبھی ترکی کی طرح جرات
کامظاہرہ کرناچاہیےاوربرما سے اپنے سفیروں کویاتوواپس بلائے یاانکے ذریعے
اس مسئلے کواٹھاۓ۔
خواجہ محمد خان نے واضح کیا کہ سوشل میڈیاپرآصف علی زرداری کے حوالے سے ایک
تصویرزیرگردش ہے جس میں وہ میانمارکی صدرکوایوارڈدے رہے ہیں حالانکہ یہ
٢٠١٣میں انہیں انسانی حقوق کے لئے آوازاٹھانے پردیاگیاتھا اب اگروہ چارسال
بعدانکی حکومت میں یہ مظالم ہورہے ہیں تواس میں زرداری کاکوئی قصورنہیں۔
پی پی رہنما نے مذید کہا کہ پیپلزپارٹی مردان برمامیں مسلمانوں پرمظالم کے
خلاف احتجاجی ریلی نکالے گی جبکہ اسلام آبادمیں بھی احتجاج کیاجائے گا۔