Sep 07, 2017 05:23 pm
views : 668
Location : Election Commission Of Pakistan Office
Islamabad- Ayesha Gulalai Media Talk
اسلام آباد، آنگ سانگ سوکی سے نوبل انعام واپس لیا جائے،عائشہ گلالئی
الیکشن کمیشن میں عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی، جس میں عائشہ
گلالئی نے وکیل کی خدمات لینے کے لئے کمیشن سے وقت مانگ لیا ہے دوران
سماعت چیف الیکشن کمشنر نے عائشہ گلالئی سے سوال کیا کہ کیا آپ کوپارٹی کی
جانب سے شوکازنوٹس موصول ہواہے، جس پر عائشہ گلالئی نے جواب دیا کہ مجھے
پارٹی کی جانب سے شوکاز نوٹس موصول ہوا ہیتا ہم میں اداروں کا احترام کرتی
ہوں۔
چیف الیکشن کمشنرنے کہا کہ ہمیں مقررہ مدت میں ریفرنس کی سماعت مکمل کرنی
ہے، الیکشن کمیشن نے عائشہ گلالئی کوآئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے
کی ہدایت کرتے ہوئے عائشہ گلالئی کے خلاف ریفرنس کی سماعت 19 ستمبرتک ملتوی
کردی۔
سماعت کے بعد ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف
کی ناراض رہنما عائشہ گلا لئی نے عمران خان کو 'بدکردار، جھوٹا، مکار اور
منافق انسان' قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ اسٹیج پر وڈیرے اور کرپٹ
لوگ بیٹھے ہوتے ہیں جبکہ یہ جلسوں میں غریب اور مڈل کلاس کو بلاتے ہیں، پی
ٹی آئی میں مڈل کلاس، غریب نوجوان اور خواتین کی کوئی اہمیت ہی نہیں ہے۔
عائشہ گلا لئینے کہا کہ معزز جج صاحبان کے سامنے اپنا موقف پیش کیا ہے،
تحریک انصاف کے وکلا نے غلط بیانی کی، تحریک انصاف کے وکیل عادت کے مطابق
جھوٹ بول رہے ہیں، شوکازنوٹس کا جواب وقت پردیا تھا، تحریک انصاف ناتو
چھوڑی ہے اورنا ہی میں چھوڑوں گی، یہ میری اپنی جماعت ہے، صرف ایک شخص
پارٹی نہیں بناتا اور تحریک انصاف کسی عمران نیازی کی جاگیرنہیں، اسپتال کے
نام پرپیسہ اوربیرون ملک کی فنڈنگ کھانے والوں کی سیاست اب نہیں چلے گی۔
عائشہ گلالئی نے برما کی صورتحال پر آنگ سانگ سوکی کو شدید تنقید کا نشانہ
بناتے ہوئے کہا کہ ان سے نوبل انعام واپس لیا جائے اور حکومت پاکستان بھی
اس معاملے پر تیزی دکھائے اور روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم روکنے کے لئے
اپنا کردار ادا کرے۔