Sep 07, 2017 05:51 pm
views : 674
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 431 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 431پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں غیر معمولی مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
431پوائنٹس کی کمی کے بعد40958 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز
منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر353کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے 67کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،279کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ7کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام دیکھا گیا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔