Sep 08, 2017 01:44 pm
views : 681
Location : Governor House
Karachi- Governor Sindh meets COMKAR Rear Admiral Athar Mukhtar
کراچی ، گورنر سندھ محمد زبیر سے ریئر ایڈمرل اطہر مختار کی ملاقات
گورنر سندھ محمد زبیر سے گورنر ہاؤس میں کمانڈر کراچی ریئر ایڈمرل اطہر
مختار نے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک نیوی کی صلاحیتوں ،خطہ کی جاری صورتحال
اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں
ریئر ایڈمرل اطہر مختار نے گورنر سندھ محمد زبیر کو فریضہ حج کی ادائیگی پر
مبارک باد بھی پیش کی۔
گورنر سندھ نے پاک نیوی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک نیوی ہر قسم
کے چیلنجز سے نبر آزما ہونے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ، وطن عزیز کی
سمندری حدود کی نگہبان اور حفاظت کی ضمانت پاکستان نیوی ،دور جدید کے
تقاضوں سے ہم آہنگ ہے ،پوری قوم کو پاک نیوی پر فخر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ ستمبر کے دوران بھی پاک بحریہ نے اپنے سے تین
گناہ بڑی بحری طاقت کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نیوی
دنیا کی بحری فورسز میں نمبر ون ہے جو نہ صرف دور جدید کے ہر قسم کے اسلحہ
سے لیس ہے بلکہ جذبہ ایمانی سے بھی سرشار ہے جس سے اسے دنیا کے دیگربحری
فورسز پر ممتاز مقام حاصل ہے ،با صلاحیت پاک نیوی کے باعث آج ہماری سمندری
سرحدیں مکمل محفوظ ہیں۔