Sep 08, 2017 02:50 pm
views : 693
Location : Different Places
Peshawar- Chitral Business Community Protest against Rohingya Muslims' killings
پشاور، چترال بزنس کمیونٹی کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
پشاور میں چترال بزنس کمیونٹی کی جانب سے برما میں مسلمانوں پر ہونے والے
ظلم کے خلاف احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا
رکھے تھے جس پر برما کی حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی بند کی جائے اور ان پر مظالم کے خلاف تمام امت مسلمہ کو یکجا ہونا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سمیت تما م مما لک کو یکجا ہو کر ان مظالم کو
روکنا چاہیے ۔پشاور چترال بزنس کمیونٹی کے صدر صادق امین اس مظاہرے کی
قیادت کر رہے تھے ۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چترال بزنس
کمیونٹی کے صدر صادق امین نے کہا کہ حکومت پاکستان برما کے مسلمانوں کے لئے
پہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کرے اور پاکستان میں برما کے سفیر کو فوری بے
دخل کیا جائے اور برما سے تمام قسم کے سفارتی و تجارتی تعلقات بند کئے
جائیں۔