لاہور،پی ٹی آئی آج قرطبہ چوک پر عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی
لاہور کے قرطبہ چوک میں آج پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ہونے والے جلسے
کی تیاریاں جاری ہیں، جلسے کی تیاری کے سلسلے میں کارکنوں میں بھرپور جوش و
خروش پایا جاتا ہے اور پارٹی ورکرز کی ایک بڑی تعداد صبح سے ہی جلسہ گاہ
کی جگہ پر موجود ہے، مزنگ کے قرطبہ چوک میں ہونے والے جلسے سے چیئرمین
تحریک انصاف عمران خان اور دیگر پارٹی رہنما خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے لئے 12کنٹینروں پر مشتمل ا سٹیج بنایا
گیا،اسٹیج 18فٹ اونچا اور120فٹ چوڑا تیارکیا گیا ہےجس کی تیاری رات 12بجے
کے بعد سے شروع کردی گئی تھی جبکہ سیکیورٹی کے انتظامات کے لئے پی ٹی آئی
کے نوجوانوں کو ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ 200سے زائد نوجوان خواتین
انکلوژرکی سکیورٹی پر مامور رہیں گے۔