راولپنڈی،چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت204ویں کورکمانڈرزکانفرنس
چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت204ویں کورکمانڈرزکانفرنس
ہوئی،جس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال اور آپریشن
ردالفسادکی اب تک کی پیشرفت کاجائزہ لیاگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق پاک فوج کے سپہ
سالارجنرل قمرجاوید باجوہ نے جی ایچ کیوراولپنڈی میں کورکمانڈرزکانفرنس کی
صدارت کی،کانفرنس میں ملک کودرپیش داخلی و خارجی چیلنجزاور سکیورٹی صورتحال
کاجائزہ لیاگیا۔کانفرنس میں شرکاء نے ملکی داخلی اور خارجی صورتحال کا
جائزہ اور اس پر تبادلہ خیال کیاجبکہ دہشتگردی کیخلاف آپریشن ردالفسادکی اب
تک کی پیشرفت کاجائزہ بھی لیا۔