گوجراںوالہ،شہریوں کا نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے خلاف احتجاج
گوجرانوالہ کے گلی محلوں میں دوماہ سے سیوریج کا پانی کھڑاہونے اور بدبو
پھیلنے کے خلاف علاقہ مکینوں نے مئیر گوجرانوالہ کے خلاف شدید احتجاج
کیا،مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے گندے پانی سے گزر کر سکول جانے پر
مجبور ہیں لیکن انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔
گوجراںوالہ میں چچھروالی کے علاقہ میں گلیوں میں کھڑے سیوریج کے پانی اور
گندگی کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے یونین کونسل اٹھارہ کے علاقہ
مکینوں نے میئر گوجرانوالہ شیخ ثروت اکرام کے خلاف احتجاج کیا اور شدید
نعرے بازی کی۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ دو ماہ سے علاقہ میں گٹروں کا پانی کھڑا ہے اور
ہمارے بچے گندے پانی سے گزرکر سکول جانے پر مجبور ہیں متعدد مرتبہ یونین
کونسل چئیرمین اور مئیر گوجرانوالہ کو درخواستیں دیں لیکن ان کی کوئی
شنوائی نہیں ہو رہی مظاہرین نے مطالبہ کیاکہ علاقہ سے سیوریج کے پانی کی
نکاس کا فوری مناسب انتظام کیا جائے۔