Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Sep 09, 2017 03:37 pm views : 704

Location : Manora

Karachi- Pakistan Navy Day Celebrations
  • Urdu

کراچی،پاک بحریہ کی جانب سے یوم بحریہ شایان شان طریقے سے منایا گیا

جنگ ستمبر1965 میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کے خلاف پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کے اعتراف میں ہر سال 8 ستمبر کو یوم بحریہ کے طور پر منایا جاتا ہے،دوارکا پر پاک بحریہ کے جنگی جہازوں کا جرات مندانہ حملہ اور پاکستان نیوی کی آبدوز غازی کی ہندوستان کے پانیوں میں موجودگی کے خوف سے بھارتی بحری بیڑے کا کھلے سمندر میں نکلنے سے گریز اس دن کی اہم یاد داشتیں ہیں۔
یوم دفاع پاکستان کو روایتی جوش و جذبے سے منانے اور شہداء اور غازیوں کی قربانیوں اور جرات و بہادری کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے پاک بحریہ نے پی این ایس قاسم منوڑہ پرپاک بحریہ کی چار جہتی صلاحیتوں اور اثاثوں کا ایک شاندار مظاہرہ پیش کیا،گورنر سندھ محمد زبیر تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ بھی تقریب میں موجود تھے۔
پاک بحریہ کے اثاثوں اور اور صلاحیتوں کے اس خصوصی مظاہرے میں پاک بحریہ کے جہازوں اور ہیلی کاپٹرز کا فلائی پاسٹ، پاک بحریہ کے ہیلی کاپٹرز کی سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کی مشقیں،پیرا جمپ، فراگ مین اٹیک،ویسل بورڈ سرچ اینڈ سیزر آپریشن اور فاسٹ بوٹ ریکوری کی مشقوں کے مظاہرے شامل تھے،پاک بحریہ کی اسپیشل آپریشن فورسز پاک میرینز اور اسپیشل سروس گروپ نیوی کے اہلکاروں نے بیچ اسالٹ کی مشقوں کا بھی مظاہرہ کیا،ان مشقوں کے علاوہ پاک بحریہ کے فریگیٹ، آبدوز اور میزائل بوٹس بھی مظاہرے کا حصہ تھیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے فخر و انبساط سے65 کی جنگ میں پاک بحریہ کے شاندار کارناموں کا ذکر کیا اور آج کی مشقوں کے دوران پاک بحریہ کی جانب سے جن صلاحیتوں اورقابلیت کا مظاہرہ کیا گیا ان کو سراہا،انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ پاکستان ملک کی دفاعی ضروریات کے تناظر میں پاک بحریہ کی ترقی اور استحکام کیلیئے ہر ممکن کوشاں ہے ،اور وہ دستیاب وسائل کے اندر رہتے ہوئے اس کی تمام ضروریات کو پورا کرے گی ۔
پاک بحریہ کی صلاحیتوں اور اثاثوں کے اس شاندار مظاہرے کی تقریب میں سول اور ملٹری معززین او ر جنگی ہیروز کے علاوہ شہداء کے لواحقین کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

Recent News

Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft 
1:12
Iran Claims Destruction of 16 U.S. Aircraft
Mar 20, 2026 05:00 pm
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets 1:02
Sri Lanka Rejects U.S. Request to Deploy Fighter Jets
Mar 20, 2026 04:10 pm
shocking video of a purse snatching incident 1:05
shocking video of a purse snatching incident
Mar 20, 2026 02:00 pm
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records 1:21
Dharandhar 2 Shatters Box Office Records
Mar 20, 2026 01:00 pm
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid 1:11
Heavy Rain Forecast for Karachi on Eid
Mar 20, 2026 12:00 pm
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved