Sep 09, 2017 04:38 pm
views : 797
Location : IBA University
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed visits IBA University
کراچی ، ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈ منسٹر یشن کراچی کا دورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے انسٹیٹیوٹ آف بزنس
ایڈ منسٹر یشن کراچی کا دورہ کیا ۔یونیورسٹی کے ڈین ڈاکٹر فرخ اقبال ،
انتظامیہ اور طلبہ نے ڈی جی رینجرز کا استقبال کیا ۔
ترجمان سند ھ رینجرز کے مطابق اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ
میجر جنرل محمد سعید نے کہا معاشر ے کا ہر فرد اپنی ذمہ داریوں کا احساس
کرتے ہوئے معاشرے کی اصلاح کے لئے مؤثر کردار ادا کرسکتا ہے ۔
ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے تعلیم حاصل کرنے والے نواجوں
پر زور دیا کہ وہ تعلیمی صلاحیتوں کوبروئے کار لاتے ہوئے معاشرے میں صحت
مند انہ رجحانات کو فروغ دیں تاکہ انتہا پسندی کا خاتمہ ہوسکے اور تعمیر ی
سو چ اور صلاحیتیں پروان چڑھ سکیں۔ڈی جی رینجرز سندھ میجرجنرل محمد سعید کے
دورے کے موقع پر یونیورسٹی کے ڈین ، دیگر اعلیٰ شخصیات اور طلبہ نے مکمل
تعاون کا یقین دلایا ۔