پشاور،پیٹرول مصنوعات میں اضافہ،عوام حکومت سے نالاں
نئے سال کی آمد پر حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم گراتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اوگرا کی سفارش اور وزارت خزانہ کی منظوری
کے بعد اضافہ کردیا گیا جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 6 پیسے اضافہ
کیا گیا اور اب شہریوں کو پیٹرول 81.53 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں بھی 3 روپے 69 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد نئی قیمت 89.91 روپے تک پہنچ گئی۔
جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 25 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد یہ 58.37 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔
عوام کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مزمت کی گئی
ہے،شہریوں نے حکومت سے پیٹرلیم مصنوعات کی قیمتیں واپس لینے کا مطالبہ کیا
ہے۔
اس سلسلے میں ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک طالب علم
حسن رضا نے کہا کہ ہم طالب علم ہیں جو اخراجات گھر سے ملتے ہیں انہی پر
گزارہ کرتے ہیں ہم سمجھ رہے تھے حکومت ہمارے لئے کوئی اچھا اقدام کرے گی
تاہم حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھا کر نئے سال کی خوشیوں کو خراب کردیا
ہے۔
ایک شہری منتظم شاہ نے کہا کہ حکومت نے پیٹرول کی قیمتیں بڑھاکر عوام کو نئے سال کا تحفہ دیا ہے۔