Jan 15, 2018 01:18 pm
views : 521
Multan- Governor Punjab Meets Vice Chairmans
ملتان، گور نر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کی وائس چیئرمینوں کے چالیس رکنی دفد سے ملاقات
گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل
میں بلدیاتی نظام نہایت اہم ہے یونین کونسل کے چیئرمین اور وائس چیئرمین
کے اختیارات میں توازن کے لیے پنجاب حکومت بلدیاتی قوانین میں ضروری ترامیم
لا رہی ہے۔
سرکٹ ہاؤس ملتان میں ضلع کونسل ملتان کے تقریباً چالیس ارکان پر مشتمل
وائس چیئرمینوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب ملک
محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ منتخب بلدیاتی نمائندے مسلم لیگ (ن) کی بنیادی
قوت ہیں بلدیاتی نظام میں ہر منتخب نمائندے کا اپنا الگ کردار اور اہمیت
ہے کسی ایک کو بھی نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،انہوں نے کہا کہ ضلع کونسل کے
وائس چیئرمینوں اور دیہی کونسلرز کے اختیارات بارے تحفظات دور کرنے کے لیے
پنجاب حکومت ضروری اقدامات کر رہی ہے۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ بعض تحفظات بارے انہیں علم ہے کہ پنجاب حکومت نے ان
تحفظات کو دور کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور کچھ نوٹیفیکیشن بھی
جاری کئے ہیں جن پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا گورنر پنجاب نے وفد
کے ارکان سے کہا کہ وہ اپنا چارٹر آف ڈیمانڈ تین رکنی کمیٹی کے ناموں کے
ساتھ مجھے بھجوا دیں یہ کمیٹی تمام مسائل بارے آگاہ کرے میں بطور وکیل آپ
کے حقوق کے حصول کے کیس میں مفت وکالت کروں گا۔