Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Jan 15, 2018 01:48 pm views : 477

Location : CM Secretariat

Lahore- CM Punjab Chairs Meeting Regard Law & Order
  • Urdu

لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انسپکٹر جنرل پولیس نے قصور میں پیش آنیو الے افسوسناک واقعات کے کیسوں پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کمسن بچی کے اندوہناک قتل کے ملزم جلد سے جلد گرفتار کئے جائیں، حیلے بہانے نہیں چلیں گے ،مجھے فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری چاہیے ، ملزمان پکڑ کر حقائق سامنے لائے جائیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ متاثرہ خاندان کو ہرصورت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ معصوم بچی کے ساتھ جو ظلم و زیادتی ہوئی ،درندہ صفت ملزم کو اس کاحساب دینا پڑے گا۔سفاک درندہ قانون کے مطابق عبرتناک انجام سے نہیں بچ پائے گا، فائرنگ کے باعث جاں بحق ہونے والے دو افراد کے کیس میں بھی انصاف کے تمام تقاضے پورے کئے جائیں گے اورذمہ داروں کو قانو ن کے مطابق قرار واقعی سزا ملے گی، میں کیسوں پرہونے والی پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا، وزیر اعلی نے ہدایت کی کہ انسپکٹر جنرل پولیس روزانہ قصور جا کر کیسوں پر ہونے والے پیشرفت کا ذاتی طور پر جائزہ لیں اور اس ضمن میں وہ میرا ہیلی کاپٹر بھی استعمال کر سکتے ہیں۔
ڈی جی پنجاب فرانزک ایجنسی اور ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ کو آج ہی قصور پہنچنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ دونوں افسران ان کیسوں سے متعلقہ اپنے محکموں کے امور قصور میں بیٹھ کر نمٹائیں گے،انہوں نے کہا کہ میں اب تک کرب اور تکلیف سے گزر رہا ہوں،مجھے صرف ملزمان کی گرفتاری چاہیے،صوبائی وزراء رانا ثناء اللہ ، لیفٹیننٹ کرنل (ر) ایوب گادھی ، خواجہ عمران نذیر، ترجمان پنجاب حکومت ملک محمد احمد خان ، چیف سیکرٹری ، انسپکٹر جنرل پولیس ، متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی جبکہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ آرپی او ملتان ، آرپی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

Recent News

Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms 1:17
Heavy Rains Alert Across Pakistan — Flash Flood Risk Looms
Mar 24, 2026 12:00 pm
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised! 1:05
Mahira Khan Reveals Her Crush — Fans Left Surprised!
Mar 24, 2026 11:00 am
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza 1:07
Fire Breaks Out Again in Gul Plaza
Mar 23, 2026 03:30 pm
Air Canada Plane Crash 1:14
Air Canada Plane Crash
Mar 23, 2026 03:00 pm
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage 1:19
Fiza Ali Finds True Love at 41, Announces Third Marriage
Mar 23, 2026 02:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved