Jan 15, 2018 03:30 pm
views : 536
Location : Press Club
Quetta- Children's Protest For Zainab
کوئٹہ،زینب کے قتل کے خلاف ننھے بچوں کا خاموش احتجاجی مظا ہر ہ
ننھی زینب کے قتل کے خلاف کو ئٹہ میں ننھے بچوں نے خاموش احتجاجی مظا ہر ہ
کیا ،اور زینب کے قتل میں ملو ث عناصر کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ
کیا ۔
کو ئٹہ پر یس کلب کے باہر قصور میں بے قصور ننھی پری زینب کے قتل کے خلاف
کو ئٹہ میں ننھے بچے سراپا احتجاج بن گئے،خاموش مظاہرے میں شریک بچوں نے
ہتھیلیاں سیا ہ کی ہوئی تھیں،بچوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ زینب کو انصاف
دینے تک خاموش مظا ہر ہ کیا جا ئے ۔
غیر سر کاری تنظیم لٹل اسٹار کی رہنما کا کہناتھا کہ قانون پر عمل در آمد
نہ ہو نے پر بچوں کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعات عام ہو گئے ہیں،
پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے لئے موثر قانو ن سازی کی ضرورت ہے، ننھے بچوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ زینب کے قتل میں ملوث عناصر
کو کیفر کردار تک پہنچا کر عبرتناک سزادی جا ئے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات
رونما نہ ہو ں۔