Feb 15, 2018 12:57 pm
views : 585
Location : Chinese Consulate
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets Chinese Delegation
لاہور،وزیر اعلیٰ پنجاب کی چینی قونصلیٹ آمدا، چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن سے ملاقات کی
وزیر اعلیٰ چین کے قونصلیٹ پہنچے اور چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن سے
ملاقات کی،ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور ،پاک چین تعلقات کے فروغ اورسی
پیک کے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ نے چین کے نئے سال کی آمد پر چینی قونصل جنرل کو مبارکباد دیتے
ہوئے چینی صدرشی جن پنگ ،وزیراعظم ،کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی قیادت
اورچینی عوام کو بھی نئے سال کی آمد پر مبارکباد دی۔
اس موقع پر چینی قونصل جنرل نے کہا کہ شہبازشریف نے منصوبوں کو حیران کن
رفتار سے مکمل کر کے ایک ریکارڈ قائم کیا ہے،چین کی قیادت بھی شہبازشریف کی
محنت کی معترف ہے,اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان اور
چین کی دوستی مضبوط معاشی تعاون میں بدل چکی ہے اورموجودہ دور میں دونوں
ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، سی پیک سے پاکستان سمیت پورا
خطہ مستفید ہو گا۔