لاہور،مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کا نواز شریف کی نااہلی کے خلاف احتجاج
پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کی جانب سے نواز شریف کو دوسری بار نااہل کئے
جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا ،مظاہرے میں پی ایم ایل یوتھ ونگ کے کارکنان
نے بڑی تعداد میں شرکت کی ،مظاہرین نے ہاتھو ں میں بینرز اٹھا رکھے تھے جن
پر انواز شریف کی نا اہلی کے خلاف نعرے درج تھے ۔
مظاہرین کا کہنا تھا کہ نواز شریف عوام کے دلوں میں رہتے ہیں،انہیں عہدوں سے نا اہل کرکے عوام کے دلوں سے نکالا نہیں جا سکتا۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے مظاہرے میں
شریک پی ایم ایل یوتھ ونگ لاہور ڈویژن کی چیف آرگنائزر سمیرا عتیق کا کہنا
تھا کہ ہم نواز شریف کی نااہلی کے فیصلے کو نہیں مانتے یہ کیسے ممکن ہے کہ
ایک پارٹی کے سربراہ کو اسطرح نا اہل کر دیا جائے۔
یوتھ ونگ کے ایک اورعہدیدارکا کہنا تھا کہ نواز شریف ہمارے دلوں کی دھڑکن
ہے،ہمارا آج کا احتجاج ٹریلر تھا جبکہ ہم پانے قائد کے لئے اسلام آباد تک
بھی جا سکتے ہیں۔