Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Feb 28, 2018 08:58 pm views : 545

Location : Press Club

Sukkur- Locals Citizens Protest
  • Urdu

سکھر ، پلاٹوں پر آئی بی اے اور ضلعی انتظامیہ کے غیر قانونی قبضے کے خلاف شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر میں انسٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریٹ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نثار احمد صدیقی اور اسٹنٹ کمشنر سمیت دیگر انتظامیہ نے سورٹھ سوسائٹی کی زمین پر شہریوں کے 56 پلاٹوں پر غیرقانونی قبضہ کر کے ان پر تعمیر و مرمت شروع کر دادی ہے جس پر شہریوں نے سکھر آئی بی اے اور ضلع انتظامیہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر قبضہ ختم کرانے کیلئے نعرے درج تھے ،مظاہرین نے آئی بی اے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ، مظاہرین نے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ ، بلاول بھٹوزرداری اور دیگر حکام سے اپیل کی ہے کہ انکے پلاٹوں سے قبضے ختم کرائیں۔
اس حوالے سے سکھر پریس کلب کے سامنے ایک شہری نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ ہم چھ ماہ سے پریشان ہیں ہمارے رجسٹر ڈپلاٹوں پر آئی بی اے نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے نہ تو یہ ہمارے پلاٹوں کی ادائیگی کر رہے ہیں اور نہ ہی قبضہ ختم کر رہے ہیں ۔
شہری نے کہا کہ پلاٹوں کے حصول کیلئے ہم نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، اسسٹینٹ کمشنر اور دیگر افسران سے رابطے کئے جس پر اسسٹینٹ کمیشنر نے لینڈ لیکیوڈیشن ایکٹ کے تحت معاوضہ دینے کا کہا جو کہ ہمارے پلاٹوں کی قیمت سے بہت کم ہے مگر نثار صدیقی ہمارے پلاٹوں کی ادائیگی نہیں کر رہا ہے اور تعمیر جاری رکھی ہوئی ہے جبکہ نثار صدیقی لوگوں سے جھوٹ بولتا ہے کہ میں قیمت ادا کر کے تعمیر کر وارہا ہوں۔
شہری نے مذید کہا کہ ہم نے پر امن طریقے سے بہت کوششیں کر لی مگر ہماری فریاد سننے والا کوئی نہیں اس لئے مجبور ہو کر ہم احتجاجی مظاہرہ کر رہے ہیں ۔

Recent News

Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral 1:01
Indian Rapper Badshah Marries Again; Wedding Photos & Videos Go Viral
Mar 25, 2026 04:00 pm
Global Supply Concerns 1:26
Global Supply Concerns
Mar 25, 2026 03:00 pm
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit 1:26
Spain to Legalize Undocumented Migrants, 15,000 Pakistanis Expected to Benefit
Mar 25, 2026 02:00 pm
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions 2:00
US Sends 15-Point Peace Plan, Iran 6 Key Conditions
Mar 25, 2026 01:00 pm
Smart Lockdown in Sindh 1:19
Smart Lockdown in Sindh
Mar 25, 2026 11:00 am
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump 1:12
Pakistan Steps Up Diplomatic Efforts as Trump
Mar 24, 2026 05:00 pm
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows 1:02
Pakistan Tops Global Pollution Rankings in 2025, data shows
Mar 24, 2026 02:00 pm
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi 1:01
Lift and-Robbery Suspect Arrested in Rawalpindi
Mar 24, 2026 01:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved