Mar 02, 2018 03:44 pm
views : 551
Location : Swami Narayan Mandir
Karachi- Hindu Community Celebrating Holi
کراچی،ہندو برادری رنگوں کا تہوار مذہبی جوش و جذبے منا رہی ہے
ملک بھر کی طرح کراچی کے میں بھی ہندو برادری اپنا مذہبی تہوار " ہولی "
سوامی نار ائن مندر میں منا رہی ہے، ہندوؤں کے مذہبی تہوار کی تقریب میں
ہندو برادر ی سے تعلق رکھنے والے خوا تین و حضرات نے شرکت کر کے اپنی مذہبی
رسومات اداکر رہے ہیں۔
ہندو برادری کی جانب سےہولی کی خوشی میں گھروں اور محلوں کو برقی قمقموں سے
سجایا گیا، ہولی کی تقریب میں شریک لڑکے، لڑکیوں اور بچوں نے ایک دوسرے پر
رنگ پھینک کر خوشی کا اظہار کر رہے ہیں ، ایک دوسرے پر رنگ پھینکا جائے
رہا ہے اور رنگا رنگ تقریبات کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔
ہولی کی تقریب میں ہندو برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کے افراد بھی شرکت کررہے ہیں۔
ہندو برادری کے افراد کو کہنا ہےکہ تمام مذاہب کے لوگوں کو انکے مذہبی
تہوار منانے کی مکمل آزادی حاصل ہے،ہم پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لئے
بھی دعائیں کر رہے ہیں۔
ہولی کی تقریب میں شریک ڈاکٹر چندر کمارکا کہنا تھا کہ ہم مذہبی تفریق سے
بالا تر ہوکر ایک دوسر ے پر رنگ پھینک کر اپنی خوشی کا اظہار کر ہے ہیں۔
پیپلز پارٹی کے اقلیتی ونگ کے عہدیدار راکیش کمار کا کہنا تھاکہ ہولی کا
تہوارمحبت اور خوشی کا تہوار ہےاور ایک دوسرے پر رنگ پھینک کر ہم اپنی خوشی
کا اظہار کر رہے ہیں۔
سول سوسائٹی کی کارکن مسلمان خاتون نغمہ شیخ کا کہنا تھا کہ ہولی رنگوں
کااور خوشیوں کا تہوار ہے ہم ہندو برادی کے ساتھ ہولی کا تہوار منا رہے ہیں
۔