کراچی،ایم کیو ایم پاکستان کی رکن صوبائی اسمبلی ہیر سوہو نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیا ر کرلی
ایم کیو ایم پاکستان کی کی رکن صوبائی اسمبلی ہیرسوہو نے فریال تالپور سے
ملاقات کی اور پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا، انہوں نے ایم کیو
ایم والوں سے اپیل کی کہ وہ انکی کردار کشی نہ کریں۔
سندھ اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں فریال تالپور اور نثار کھوڑو کے
ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ہیر سوہو کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے پانچ
دھڑے بن گئے ، میں وہاں مطمئن نہیں تھی اس لئے پیپلز پارٹی جوائن کرلی، ایم
کیوایم میں صرف خواتین کی کردار کشی کی گئی جبکہ پیپلز پارٹی میں خواتین
کی عزت ہے۔
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران ہیر سوہو نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا
اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس میں دیئے گئے عشائیے کے روز پی
پی شامل ہو گئی تھیں، ان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ٹکٹ پر اب سندھ
اسمبلی میں نہیں آؤں گی، ایم کیوایم میں خواتین کی عزت نہیں ہوتی، ایم
کیوایم میں خواتین کے ساتھ کیا کچھ ہوتا ہے جلد پریس کانفرنس میں بتاؤں گی،
جو الزامات مجھ پر لگائے جا رہے ہیں، ان سب کا جواب دوں گی۔
ہیر سوہو کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ پورے ملک میں
ہوئی، ایم کیو ایم کے 14 سے زائد ارکان پر الزامات لگے لیکن 5 خواتین
ارکان کے نام ہی کیوں لئے جا رہے ہیں، مرد ارکان کے بارے میں کچھ کیوں نہیں
کہا جا رہا؟۔
پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور کا کہنا تھا کہ ہم عورتوں کی عزت کرتے ہیں، پارٹی میں خواتین کو اہمیت دی جاتی ہے۔