Mar 08, 2018 10:11 pm
views : 530
Location : Gizdarabad Hospital
Karachi- Mayor Karachi Visit Gizdarabad Hospital
کراچی،جس کو مجھے ہٹانے کا شوق ہے وہ پورا کرلے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ساری کونسل اور سیاسی جماعتیں میرے ساتھ ہی ہیں،وسیم اختر
میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ ہم شہر میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں جس
کو مجھے ہٹانے کا شوق ہے وہ پورا کرلے،کے ایم سی کی رفاعی پلاٹوں کی لسٹیں
ماسٹر پلان نے ابھی تک نہیں دیں۔
میئر کراچی وسیم اختر نے گذدرآبادمیٹرنٹی اسپتال نشتر روڈ کا دورہ کیا ،اس
موقع پر وسیم اختر نےذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا
کہ گذدرآباد میٹرنٹی اسپتال کا نیا بلاک36کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیا
جائے گا،نئے بلاک کی تعمیر کے بعد200بستر پر مشتمل یہ اسپتال علاقے کی
ضروریات پوری کرسکے گا،21کروڑ روپے کی لاگت سے عمارت اور15کروڑ روپے کی
لاگت سے اسپتال کے لئے مشینری خریداری جا رہی ہے۔
میئر کراچی کا کہنا تھا کہ ہم شہر میں ترقیاتی کام کر رہے ہیں جس کو مجھے
ہٹانے کا شوق ہے وہ پورا کرلے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی ساری کونسل اور سیاسی
جماعتیں میرے ساتھ ہی ہیں،کے ایم سی کی رفاعی پلاٹوں کی لسٹیں ماسٹر پلان
نے ابھی تک نہیں دیں،ان تمام رفاعی پلاٹوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں
گے،سپریم کورٹ کے واضح احکامات ہیں کہ کے ڈی اے ، ماسٹر پلان، سی بی سی اے
اور واٹر بورڈ کو کے ایم سی کے حوالے کیا جائے۔
وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے پونے2ارب روپے الائیڈ بینک
نے غبن کئے ہوئے ہیں جس کے خلاف عدالت سے رجوع کر رہے ہیں،اسٹیٹ بینک آف
پاکستان الائیڈ بینک سے رقم کی وصولی میں مدد نہیں کر رہا 90کروڑ روپے
کراچی پورٹ ٹرسٹ پر واجب الادا ہیں،کے ایم سی کے ساتھ زیادتی ہو رہی ہے ۔