Mar 09, 2018 01:28 pm
views : 525
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 58 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان،58 پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (9مارچ 2018)
کو مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس
58 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 43131 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج
صبح سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 247 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 106 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،128 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 13 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔