Mar 09, 2018 02:51 pm
views : 537
Location : Supreme Court Lahore Registry
Lahore- Zainab Father Amin Ansari Media Talk
لاہور،زینب کے قاتل عمران کے اہلخانہ ہراساں کر رہے ہیں، امین انصاری
قصور میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی زینب کے والد امین انصاری نے مجرم عمران
کے اہل خانہ کی جانب سے ہراساں کیے جانے کے بعد سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔
مقتول زینب کے والد امین انصاری نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست
جمع کرادی جس میں موقف اختیار کیا کہ ان کی بیٹی کے قاتل عمران کے اہل خانہ
انہیں ہراساں کر رہے ہیں،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مجرم عمران کے
سہولت کاروں سے متعلق تفتیش نہیں کی گئی اس لئے انہیں بھی شامل تفتیش کیا
جائے۔
سپریم کورٹ رجسٹری آمد کے موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو
کرتے ہوئے امین انصار ی کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سے ملنے آیا ہوں، زینب کے
قاتل کو ملنے والی سزا پر مطمئن نہیں، مجرم عمران کو سر عام پھانسی ہی
نہیں بلکہ سنگسار بھی کیا جائے۔