اہلیان لاہور کی شام میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت
اہلیان لاہور نے شام میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں
مذمت کی ہے،جبکہ شہریوں نے اسلامی دنیا کے حکمرانوں اور عالمی تنظیموں سے
بھی صورتحال پر آواز بلند کرنے کا مطالبہ کیا ہے،شہریوں کا کہنا ہے کہ
انسانی حقوق کی تنظیمیں اور عالمی طاقتیں شام میں امن بحال کرنے میں اپنا
کردار ادا کریں ۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے نوجوان محمد خبیرکا کہنا
تھا کہ مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ متحد ہوکر اس ظلم کے خلاف
آواز اٹھائیں صرف ترکی ہی آواز اٹھا رہا جبکہ باقی ممالک خاموش تماشائی بنے
ہوئے ہیں۔
طالبہ بینش رحمان کا کہنا تھا کہ شام میں جو کچھ ہورہا ہے نہیں ہونا چاہئےاقوام متحدہ کوجنگ کو رکوانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں ۔
نوجوان وقار کا کہنا تھا کہ ہم سوشل میڈیا ہر شام کی خبریں دیکھتے ہیں
تودکھ اور افسوس ہوتا ہے،ہم سب کو نکلنا چاہئے او ر شام کے مسلمانوں کے حق
میں آوازبلند کرنی چاہیے۔