پشاور،خیبر پختونخوا کے پٹواری اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے سراپا احتجاج
پشاور میں خیبر پختونخوا کے پٹواری نے اپنے مطالبات کے حق میں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
اس موقع پر پشاور سمیت صوبہ بھر کے پٹواری صوبائی اسمبلی کے باہر جمع ہو
گئے۔مظاہر ے میں شر یک مظاہرین نے صوبائی حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی
۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر ان کے
مطالبات درج تھے ۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ پٹواریوں کے اسکیل کی اپ گریڈیشن کی جائے،صوبہ بھر میں پٹواریوں کیلئے سرکاری پٹوارخانے تعمیر کئے جائے۔
مظاہرین نے کہا کہ بستہ،اسٹیشنری الاونس دس روپے سے بڑھا کر دس ہزار مقرر
کیا جائے،عدالتی الاونس جاری کرنے کیساتھ اسسٹنٹ پٹواری کو قانونی حیثیت
دیا جائے،مطالبات نہ ماننے کی صورت میں احتجاج جاری رہے گا۔
اس موقع پر مظاہرے میں شر یک مانسہر ہ کے پٹواری بشیر احمد سواتی نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ