Mar 09, 2018 05:14 pm
views : 465
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain addresses to Retired Senator's
اسلام آباد ، صدر مملکت کا سینیٹ کے نصف اراکین کی معیاد مکمل ہونے پر الوداعی خطاب
صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ جمہوریت کے استحکام کے لیے تمام سیاسی
شراکت داروں اور قومی اداروں کے درمیان وسیع تر اتفاق رائے اور نظام کے
تحفظ کے لیے آئینی ضمانتیں ضروری ہیں ، اس سلسلے میں ایوان صدر تمام ضروری
سہولتیں بخوشی فراہم کرے گا۔
صدر مملکت ممنون حسین نے سینیٹ کے نصف اراکین کی معیاد مکمل ہونے پر ان سے
الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کاروبارِ مملکت کی انجام دہی ،
حکومت کی سمت کے تعین اور کارکردگی پر نظر رکھنے کا سب سیبڑا ادارہ ہے جس
کے سامنے ریاست کے تمام اداریجوابدہ ہیں ،حالیہ دنوں میں اس کے چند خوبصورت
مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔
ممنون حسین نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس کے مثبت اثرات یقیناًسامنے آئیں
گے۔انھوں نے کہا کہ اس عمل کو زیادہ موثر اور کار آمد بنانے کے لیے مناسب
ہو گا کہ سیاسی نظام کے دیگر شراکت داروں اور متعلقہ قومی اداروں سے مشاورت
کا اہتمام بھی کیا جائے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سینیٹ اس مشاورت کو نتیجہ خیز بنانے کے لییباضابطہ
وسیع تر قومی اتفاق رائے سیاسے آئینی تحفظ دیتاکہ جمہوری نظام کوآئین کی
منشا اور عوام کی خواہشات کے مطابق پروان چڑھایا جا سکے۔
ممنون حسین نے توقع کا اظہار کیا کہ بچوں اور قوم کے عظیم تر مفاد میں یہ
کام ہنگامی بنیادوں پر نمٹایا جائے گا تاکہ تاریخ انھیں اچھے الفاظ میں یاد
رکھے۔
صدر مملکت نے کہا کہ سینیٹ کے حالیہ انتخاب کا انعقاد جمہوریت کے استحکام
کے ضمن میں ایک اہم سنگِ میل ہے کیونکہ قوم نے ان سے بڑی امیدیں وابستہ کر
رکھی تھیں لیکن بعض سیاسی رہنما?ں نے اس عمل پر جس نوعیت کے الزامات لگائے
ہیں، وہ تشویشناک ہیں۔
ممنون حسین نے کہا کہ ایسیاہم اور حساس قومی معاملات پر اظہار خیال کرتے
ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔ انھوں نے مشورہ دیا کہ معاملات کو
متنازع بنانے کی بجائے ان پر سنجیدگی سے غور کیا جائے اورضرورت محسوس ہو
تو طریقہ انتخاب میں مناسب تبدیلی کی جائے۔
صدر مملکت نے اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی جمہوریت کی بقا
کے لیے خدمات کو سراہااور توقع کا اظہار کیا سبکدوش ہونے کے بعد بھی
چیئرمین سینیٹ اور اراکین ملک کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔انھوں نے
توقع کا اظہارکیا کہ ہماری قوم درپیش چیلنجزکو مسائل کی پیچیدگی کو سمجھنے
اوربحرانوں سے نمٹنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔پاکستان کا مستقبل تابناک ہے۔
اس موقع پر چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی، اسپیکر قومی اسمبلی
سردارایازصادق،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری،قائدایوان راجہ
ظفرالحق اورقائد حزبِ اختلاف اعتزازاحسن نے بھی خطاب کیا۔ صدر مملکت نے اس
موقع پر سینیٹ کی کارکردگی پر مشتمل کتابوں کا اجرا بھی کیا۔