لاہور ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے وزیرا علیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔
ترجمان وزیراعلیٰ ہاؤس کے مطابق ملاقات میں ہیلتھ پراجیکٹس اوردیگر سیاسی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شر یف نے کہا پنجاب کے سرکاری
ہسپتالوں کے کلچر میں مثبت تبدیلی آگئی ہے۔سرکاری ہسپتالوں میں علاج کے
رحجان میں اضافہ عوام کے اعتماد کی دلیل ہے۔صوبہ بھر کے چھوٹے بڑے شہروں
میں ہسپتالوں اورطبی مراکز کو مرحلہ وار اپ گریڈ کیا جارہا ہے۔
محمد شہباز شر یف نے کہاپی کے ایل آئی میں ملک بھرسے جگر اورگردہ کے مریضوں
کو مفت علاج کی سہولت مل رہی ہے۔جناح ہسپتال لاہور سمیت دیگر بڑے شہروں
میں سٹیٹ آف دی آرٹ برن یونٹ کا قیام تاریخی اقدام ہے۔میوہسپتال لاہور کے
سرجیکل ٹاور میں ہر قسم کی سرجری کیلئے بہترین ڈاکٹرز،اعلی ترین طبی علاج
اورشاندار ماحول حکومت پنجاب کا اہم کارنامہ ہے۔ضلعی ہسپتالوں میں سی ٹی
سکین مشینوں اورمعیاری ادویات کی فراہمی سے صحیح معنوں میں انقلاب برپا
ہوچکا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا موبائل ہسپتال،موٹربائیکس ایمولینس اوردیہات سے
حاملہ خواتین کیلئے ایمبولینس سروس جیسے اخترائی اقدامات کی ملک میں کوئی
مثال نہیں ملتی۔پنجاب کے اضلاع میں صحت کارڈ کا اجراء4 محروم معیشت عوام
کیلئے صحت کی نوید ہے۔اگر اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو اگلا الیکشن جیت کر
عوام کیلئے ہیلتھ کے مزید میگا پراجیکٹس لائیں گے۔
وفاقی وزیر برائے ہیلتھ سروسز سائرہ افضل تارڑ نے کہا پنجاب میں صحت کے
شعبہ میں آنیوالی تبدیلیاں خوش آئندہیں ،کریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے۔