Mar 09, 2018 05:35 pm
views : 520
Location : Different Places
Peshawar- Public Views about Syria Situation
پشاور،اہلیان پشاورکی شام میں بے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت
اہلیان پشاور نے شام میں جاری جنگ میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا
اظہار کیا ہے اور مسلم حکمرانوں سے ایک ہو کر مسئلے کو حل کرنے کا مطالبہ
کیا ہے،شہریوں نےبے گناہ مسلمانوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کی
ہے،جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اسلامی دنیا کے حکمران اور اقوام متحدہ اور
دیگر عالمی تنظیمیں اپنا کردار ادا کرے ۔
مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری بنتی ہے کہ متحد ہوکر اس ظلم کے خلاف آواز
اٹھائیں ،اقوام متحدہ کوجنگ کو رکوانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئیں۔
ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے ایک نوجوان افتخار حسین کا
کہنا تھا کہ شام میں چھوٹے بچوں خواتین اور دیگر شہریوں کو بھی شہید کیا
جا رہا ہے،جس کے خلاف اسلامی ممالک کے حکمرانوں کو ایک ہو کر آواز اٹھانی
چاہیے۔
ایک شہری عمران حسن کا کہنا تھا کہ شام میں جاری امریکہ روس کے مفادات کی
لڑائی میں ایک ہفتے میں 500 سے زائد مسلمان شہید ہوچکے جس اقوام متحدہ
خاموش ہے، مسلمانوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ کی اس مجرمانہ خاموشی کے
خلاف اٹھنا چاہیے۔