Mar 09, 2018 06:14 pm
views : 530
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 61 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 61 پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روزجمعے (9مارچ
2018)کو مارکیٹ میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 61
پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 43011 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا،مارکیٹ کا آغاز
مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 344 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 90 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ،228 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 26 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔