Mar 09, 2018 08:36 pm
views : 546
Location : PIB Colony, Dr Farooq Sattar Residence
Karachi- MQM Pakistan Farooq Sattar Media Talk
کراچی، بہادرآباد والے اپنے ووٹ کا غلط استعمال نہ کریں اور سنگین غلطی نہ کریں ،ڈاکٹر فاروق ستار
مسلم لیگ (ن) کے وفد نے چیئرمین سینیٹ کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کے دونوں دھڑوں سے ملاقاتیں کیں اور حمایت کرنے کی درخواست کی۔
گورنر سندھ محمد زبیر، سینیٹر مشاہداللہ اور سلیم ضیا پر مشتمل وفد نے پہلے
ایم کیو ایم پاکستان پی آئی بی گروپ کے سربراہ فاروق ستار سے ملاقات کی
جس میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بعدازاں میڈ یا کے نمائندؤں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا
تھا کہ بہادرآباد والے اپنے ووٹ کا غلط استعمال نہ کریں اور سنگین غلطی نہ
کریں، اگر انہوں نے ایسا کیا تو سیاسی طور پر انہیں چھوڑا گا نہیں، ان کی
حمایت سے پہلے پیپلز پارٹی کو ایم کیو ایم سے غیر مشروط معافی مانگنا
چاہیے۔
فاروق ستار نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے ایم کیو ایم کے
تنظیمی بحران پر اسمبلی میں کہا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے کتے لڑ رہے
ہیں۔
فاروق ستار نے کہا کہ کراچی میں کئی سال سے ترقیاتی فنڈز رُکے ہوئے
ہیں،کراچی پیکج، حیدرآباد پیکج اور حیدرآباد یونیورسٹی کے وعدے کئے گئے جن
پر عملدرآمد نہیں ہوا اور اب حکومت اپنی مدت پورا کر رہی ہے۔