اسلام آباد، زرداری صاحب کس منہ سے ن لیگ پر تنقید کرتے ہیں انکے دور میں پاکستان بلیک لسٹ میں تھا،احسن اقبال
وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا ہے کہ 5سال پہلےدنیا پاکستان کوخطرناک
ملک قراردےچکی تھی زرداری صاحب کس منہ سے ن لیگ پر تنقید کرتے ہیں انکے
دور میں پاکستان بلیک لسٹ میں تھا۔
اسلام آباد میں پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے
ہوئے وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ 5سال پہلےتوانائی کابدترین بحران تھا،
جہاں بجلی نہیں آتی تھی وہاں 22گھنٹے بجلی آرہی ہے ،احسن اقبال نے
کہاکہ2013 میں دہشت گردی کے واقعات ہورہے تھے،دہشت گردوں کی کمرٹوٹ چکی ہے،
5سال پہلےدنیا پاکستان کوخطرناک ملک قراردےچکی تھی ۔
احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی معاشی کامیابیوں کوجھٹلا
نہیں سکتے،ملکی تاریخ میں طلبہ کوسب سےزیادہ اسکالرشپ دیےگئے،لوگوں نےصرف
نعرےلگائے،ہم تبدیلی لیکرآئے،اب ملک ترقی کی جانب گامزن ہے جبکہ وزیرداخلہ
احسن اقبال نے کہا کہ کراچی میں بھی امن واپس لوٹ آیا ہے ۔
اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ امور مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ
نئے مالی سال کا بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا،ماری حکومت کی مدت 31
مئی کو ختم ہو جائے گی جبکہ وفاقی بجٹ 27 اپریل کو پیش کیا جائے گا،مشیر
خزانہ کا کہنا تھا کہ بجٹ کے حوالے پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف
سمیت تمام جماعتوں کو اعتماد میں لے لیا ہے۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں بیرونی قرضوں میں کمی اور
مقامی قرضوں میں اضافہ ہوا اور صوبوں کو 2400 ارب روپے کی دگنی ادائیگیاں
کی گئیں،ملک میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے معیشت مزید مضبوط ہوگی جبکہ
درآمدات میں کمی اور بر آمدات میں اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے۔